لاہورہائیکورٹ :سعد رفیق کے فوج مخالف بیان پراندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کے فوج مخالف بیان پراندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 6 اپریل کو سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سعدرفیق کے فوج مخالف بیان پر درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں سی سی پی اواورایس ایچ اوسول لائنزکو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ وزیر ریلوے سعدرفیق کابیان قابل جرم ہے،پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی،عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کوسعدرفیق کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے
ن لیگ لائرزفورم کے وکلاسعدرفیق کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے،درخواست میں سعدرفیق کے بیان پرمقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کوچیلنج کیاگیا۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو 6 اپریل کوسنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں