اگر آپ کا حلقہ توڑ دیا گیا ہے تو آپ میرے حلقے سے الیکشن لڑیں،ریاض پیرزادہ نے اسمبلی اجلاس میں کس کواپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کردی جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ نے اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر سردار ایاز صادق کو اپنے حلقے سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کردی،قومی اسمبلی کے دوران میں ریاض پیرزادہ نے کہا کہ سپیکرصاحب اگرآپکا حلقہ توڑدیا گیا ہے توآپ میرے حلقے سے الیکشن لڑیں،میرے حلقے والے آپ کو عزت دیں گے۔
وفاقی وزیر کھیل نے کہا کہ تنقید کے باوجود پارلیمانی اقدارکا خیال رکھنے پر شیخ رشید کوکریڈٹ دونگا،جمشید دستی کوکہتا تھا کہ پارلیمانی اقدارشیخ رشید اورایم کیوایم والوں سے سیکھیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ارکان کو یہاں بیٹھنا اچھا نہیں لگتا،کورم کا مسئلہ رہا لیکن کورم پوائنٹ آؤٹ کرنا اچھی روایت نہیں رہی، ان کا کہناتھا کہ پارلیمانی سسٹم کو وقار اورعزت ملنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں