پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی عدالت میں چیلنج کردی گئی

لاہور (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی عدالت میں چیلنج کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں شاہد خاقان عباسی کی نامزدگی کے خلاف درخواست جمع کرادی گئی ہے۔ درخواست لاہور کے رہائشی سید محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ہوائی کمپنی ایئر بلو کے مالک اور کاروباری شخص ہیں جبکہ ان کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔ مقدمے میں ملوث شخص کی نامزدگی غیر قانونی ہے لہٰذا ان کی نامزدگی کالعدم قرار دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں