نیا پاکستان بنانے والے نیا خیبرپختون خواہ کیوں نہیں بنالیتے

اسلام آباد(سٹی نیوز)پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سعد رفیق کا پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان خود ٹیکس چور ہیں، یہ تو خودجھوٹ کا پلندہ ہیں ، قوم ان کی باتوں پر یقین نہیں کرتی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کاکہنا تھا کہ عمران خان تو خود ٹیکس چور ہیں ،310 کنال کے بنی گالا محل کا مکین صرف ڈیڑھ لاکھ انکم ٹیکس دیتا ہے، وہ کسی اور کا احتساب کیا کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی حالت پہلے سے ابتر ہے،خود نتھیا گلی میں وزیراعلی کی سرکاری رہائش گاہ کو اب تک ہوٹل میں کیو ں نہیں بدلہ؟سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں خیبر بنک لوٹنے والی PTI موقع ملنے پر قومی اداروں کا حشر نشر کر دیں گے،قوم عمران عادی جھوٹے اور بہروپیے کی کسی بات پر اعتبار نہیں کرتی. عمران بہروپیے کی اصلیت جلد سامنے آئے گی.پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران نے PMآزاد کشمیر کو باربار گالیاں دیکر اپنی اوقات دکھا دی،کوئی بھی باہوش لیڈر مخالفین کو غلیظ گالیاں نہیں دیتا،عمران کوئی لیڈر نہیں صرف ایک مہرہ ہے۔نیا پاکستان بنانے والے نیا خیبرپختون خواہ کیوں نہیں بنالیتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں