ستارہ شناس کنعان چوہدری نے کہا ہے کہ 2017 عمران خان کیلئے خوش قسمت سال ہے، 6، 15 اور 24 شادی کیلئے مبارک تاریخیں ہیں

لاہور( سٹی نیوز)سابق وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد ملک میں آ ئندہ کی سیاسی صورتحال اور آنے والے دنوں میں بنتے ٹوٹتے اتحادوں کے حوالے سے پورے ملک میں قیاس آرائیاں جاری ہیں ،جبکہ پاناما کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ملنے والی بڑی کامیابی پر جہاں وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے وہیں پر ایک مرتبہ پھر معروف ماہر علم نجوم کنعان چوہدری نے ’’کپتان‘‘ کی شادی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی ہے۔
معروف ستارہ شناس کنعان چوہدری نے کہا ہے کہ 2017 عمران خان کیلئے خوش قسمت سال ہے، 6، 15 اور 24 شادی کیلئے مبارک تاریخیں ہیں۔ کنعان چوہدری نے کہا کہ عمران خان اگر شادی کرنا چاہیں یہ تاریخیں ان کے لئے مبارک ثابت ہوں گی، پاناما کیس کا فیصلہ آگیا اب عمران خان کی شادی کا فیصلہ بھی آسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں