بابر اعظم 2019ء کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے ٹاپ سکورر

لاہور: (سٹی) سال 2019 میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے ٹاپ سکورر رہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے 2019 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 6 میچوں کی 11 اننگز میں 68.44 کی اوسط سے 616 رنز بنائے جن میں 3 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 104 رنز ہے۔

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے 20 میچوں کی 20 اننگز میں 60.66 کی اوسط سے 1092 رنز بنائے جن میں 3 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں اوران کا زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 115 رنز ہے۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بابراعظم نے 10میچوں کی 10 اننگز میں 41.55 کی اوسط سے 374 رنز بنائے جن میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں