پٹواریوں کو واپس پرانی نوکری پر بھیجنے کا حکم آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا پنجاب بھر کے پٹواریوں کیلئے اہم ترین فیصلہ سامنے آگیا۔ محکمہ نے غیر قانونی طور پر دوسری تحصیل میں کام کرنے والے پٹواریوں کو اپنی اپنی پرانی تحصیلوں میں واپس بھجوانے کے احکامات جاری کردئیے۔ گزشتہ کئی سالوں سے دوسری تحصیلوں میں ڈیوٹی کرنے والے پٹواریوں نے تعیناتی کے لئے اعلیٰ سیاسی شخصیات کی سفارش پر غیر قانونی تبادلے کرواتے رہے، محکمہ ریونیو میں مذکورہ پٹواریوں کے خلاف مختلف اوقات میں متعدد درخواستیں بھی دی گئی جن پر عملدرآمد نہ ہوسکا، پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ رولز 2011ءکے مطابق پٹواری کی تعیناتی صرف تحصیل سطح پر کی جاسکتی ہے، تمام پٹواریوں کو فوری طور پر ان کی تعیناتی والی تحصیلوں میں بھجوانے کے اقدامات بغیر کسی رعایت کے برتے جائیں۔

محکمہ ریونیو کی جانب سے مراسلہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردیا گیا، متعلقہ ضلعی ریونیو افسران تبادلوں کے حوالہ سے اقدامات کرکے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کریں۔ اپنی اپنی تحصیلوں میں جانے والوں میں پٹواریوں میں پٹواری فریاد علی کو نارووال سے شیخوپورہ، پٹواری جاوید اقبال کو سوہاوہ سے تحصیل دینہ میں، نسیم اللہ، احمد شاہ، افتخار احمد، جعفر کو سوہاوہ سے جہلم میں، سکندر او رنذیر کو پنڈدادنخان سے جہلم میں عصمت اللہ کو ڈسکہ سے گوجرانوالہ، نواز گورائیہ کو سیالکوٹ سے گوجرانوالہ، افضل کو سیالکوٹ سے ڈسکہ، شبیر شاہ کو ننکانہ سے سیالکوٹ، فخر شاہ ننکانہ سے فیصل آباد منتقل ہوگئے۔ اس کے علاوہ شہزاد گجر اور معظم سلیم سمندری سے فیصل آباد صدر، فیصل آباد صدر سے محمد انور، فضل حیات، شوکت گل، قاسم شاہ، طارق جاوید، غلام رسول، طالب حسین، مظہر شاہ، عبدالغفار، زاہد گل، تنویر، اسلام جاوید فیصل آباد سٹی میں ٹرانسفر کردئیے گئے۔

اسی طرح عبدالغفور، لیاقت، افضل کو فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے جڑانوالہ جبکہ ذوالفقار گھمن کو چک جھمرہ سے تحصیل صدر منتقل کردیا گیا، عبدالخالق شاہ گوجرہ سے صدر فیصل آباد ریاض گجر کو گوجرہ سے تحصیل صدر جبکہ ندیم کو محکمہ انہار سے تحصیل صدر فیصل آبادٹرانسفر کردیا گیا اس کے ساتھ ساتھ سلیم کو محکمہ انہار سے تحصیل سمندری، عمران مظہر قصور سے لاہور، ریاض احمد جھنگ سے لاہور، امجد شکیل نارووال سے فیروزوالہ کو تبادلہ کروانے کی پاداش میں دوبارہ اپنی تحصیل میں منتقل کردیا گیا ہے، یہ افسران عرصہ دراز سے اپنی تحصیلوں کو چھوڑ کر اعلیٰ سیاسی شخصیات کی ایماءپر دوسری تحصیلوں میں منتقل ہوئے تھے جن کو آج سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دوبارہ اپنی اپنی تحصیل میں منتقل کردیا گیا۔

اخباری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان پٹواری جو کہ دوسری تحصیلوں سے اپنی تحصیل میں دوبارہ منتقل ہوئے ہیں، ان کے اثاثہ جات کی چھان بین بھی کروائی جائیں کہ جب یہ پٹواری اپنی تحصیل کو چھوڑ کر دوسری تحصیل میں گئے تھے اس وقت ان کے اثاثہ جات کتنے تھے اور آج ان کے اثاثہ جات کیا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں