چیف جسٹس کا اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم، عمل درآمد کردیا گیا

کراچی (ویب ڈ یسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم دے دیا اور اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ مان لیں کہ میں اپنی شہرت کے لیے کام کر رہا ہوں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد میرا نام نہیں رہے گا، جو کچھ کر رہا ہوں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کر رہا ہوں، دوسری طرف جیونیوز کے مطابق چیف جسٹس کے حکم پر عمل درآمد کردیا گیا اور شہرسے بینرز ہٹادیئے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی میں نکاسی آب منصوبوں کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ کچھ پیش رفت ہوئی ہے، انشاءاللہ یہاں 2 ماہ میں کچھ نہ کچھ کرلوں گا، کراچی میں روز بھی بیٹھنا پڑے تو بیٹھوں گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پوسٹرز لگانے والے ڈاکٹرز کو حکم دیا کہ مجھے پوسٹرز نظر نہیں آنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں