جرما نے کی ادائیگی، اعتزاز نے چیف جسٹس کے صاحبزادے کو 10ہزار کا چیک بھیج دیا

لاہور(ویب ڈیسک)بیرسٹر اعتزازاحسن نے چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے صاحبزادے کی طرف سے ادا کی گئی اپنے جرمانے کی رقم انہیں ادا کر دی ہے اور انہوں نے چیف جسٹس کے صاحبزادے کو 10ہزار کا چیک بھیج دیا ہے۔چیف جسٹس کے صاحبزادے نے عدالت کی جانب سے اعتزاز احسن کو کئے گئے جرمانے کی مد میں یہ رقم اپنی جیب سے اد اکی تھی۔اعتزازا حسن نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثا ر کی وساطت سے ان کے بیٹے نجم ثاقب کو چیک بجھوا یا اور ساتھ ایک خط بھی لکھا ہے جس میں کہا گیاکہ آپ کے والد نے مجھے عدالت میں وہ رسید دی جو آپ نے میری جگہ جرمانہ ادا کر کے حاصل کی تھی۔اس رقم کی واپسی کے لئے میں اپ کو یہ چیک بجھوا رہا ہوں ۔یاد رہے گزشتہ دنوں چیف جسٹس کے بنچ نے عدم حاضری پراعتزازاحسن کودس ہزار جرمانہ عائد کیا تھا جو انہوں نے دینے سے انکار کر دیا تھا۔اس کے بعد یہ رقم نجم ثاقب نے اپنی جیب سے ادا کی تھی جس کی رسید چیف جسٹس نے اعتزازاحسن کے حوالے کر دی۔
اعتزاز ادائیگی

اپنا تبصرہ بھیجیں