”مجھ سے شادی کرو گی؟“ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی، یہ پیشکش کہاں اور کس موقع پر ہوئی اور ماہرہ خان نے کیا جواب دیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر منظرعام پر آئی تو ایک طوفان برپا ہو گیا اور ہر جانب سے تبصروں اور تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
کسی نے کہا کہ دونوں کے درمیان کوئی ”کھچڑی“ پک رہی ہے اور معاشقہ چل رہا ہے اور شائد دونوں شادی بھی کر لیں اور اب یہ خبر بھی منظرعام پر آ گئی ہے کہ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان لندن میں خفیہ ملاقات ہوئی جہاں ماہرہ خان اپنی اگلی فلم ”ورنہ“ کی تشہیر کیلئے موجود تھیں۔ رنبیر کپور نے ایک خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا اور ڈنر کے موقع پر ہی انہوں نے ماہرہ خان کیساتھ شادی کی پیشکش بھی کر دی۔
بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ماہرہ خان اس اچانک پیشکش پر گھبرا گئیں لیکن بالآخر ”ہاں“ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور ماہرہ خان دونوں ہی شادی کیلئے بے تاب ہیں اور اسی سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ شادی کی تقریب سادگی سے ہو گی جس میں قریبی عزیز و اقارب ہی تقریب میں شریک ہوں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کے معاشقے کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں جبکہ دونوں کئی مرتبہ ایک دوسرے کیساتھ وقت گزارتے بھی دیکھے گئے۔ رنبیر کپور اس سے پہلے دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کیساتھ بھی وقت گزارتے دیکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں