کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیش امام سمیت دو افراد جاں بحق

کوئٹہ :کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق سریاب کے نواحی علاقے گوہر آباد کی کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد کی شناخت عبدالحی اور عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عبدالحئی مقامی مسجد کے پیش امام تھے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔پولیس اور ایف سی نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں