پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کی سامان کی ترسیل روکنےکی دھمکی

کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کرایوں میں 10 فیصد سے زائد اضافے اور ملک بھر میں سامان کی نقل و حمل روکنے کی دھمکی دے دی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ گڈز ٹرانسپوٹرز کو ایک آنکھ نہ بھایا ، کہتے ہیں فیصلہ واپس نہ لیا تو کرایوں میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو جائے گا جس سے کاروبار تباہ ہو گا۔
گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ فیصلے کے خلاف ملک بھر میں سامان کی ترسیل روک دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے سے زائد اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی جبکہ حکومت نے دونوں پروڈکٹس کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں