’’ قانون سب کیلئے ۔ ۔ ۔‘‘ خیبرپختونخوا پولیس نے رکن اسمبلی کا چالان کردیا

پشاور : قانون کسی عہدے یا حیثیت سے بالاتر اور سب کے لیے برابر ہے ، اسے پشاور کی ٹریفک پولیس نے سچ کر دکھایا اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فدا محمد کو چالان تھما دیا۔
پشاور ٹریفک پولیس کے اہلکار نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر رکن قومی اسمبلی کی گاڑی روک لی، ڈرائیور اور ساتھ بیٹھی سواری دونوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا تھا جو قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ ایسے میں اہلکار کو تعارف کرایاگیا اور بات نہ بنی اور رکن اسمبلی نے 200 روپے کا چالان کٹوا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ رکن اسمبلی پشاور کے علاقے تہکال سے اسلام آباد کے لیے عازم سفر تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں