مسلم لیگ ن چوہدری نثار کی جگہ کسے ٹکٹ دے گی؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقے این اے 59میں مسلم لیگ ن کو مضبوط امیدوار مل گیا ہے اور وہ اس حلقے سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

پنجاب ایجوکیشنل فاونڈیشن کے چیئرمین اورسابق رکن صوبائی اسمبلی قمرالاسلام نے این اے 59سے الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کی درخواست بھی دے دی ہے اور ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے انہیں یقین دہانی بھی کرادی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ بطور سیاسی ورکر یہ میرا حق ہے کہ میں درخواست کروں، میں یہاں کے ووٹرز اور ایک ایک گھر کو پہچانتا ہوں، وہی جیتے گا جسے پارٹی ٹکٹ دے گی ۔
قمرالاسلام کاکہناتھاکہ چوہدری نثار کی وجہ سے کوئی بھی شخصیت پارٹی نہیں چھوڑرہی ، چوہدری نثار کا چالیس اراکین کا پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہونے کے دعوے میں حقیقت نہیں، وہ لوگ کسی اور بھی نہیں گئے ، راولپنڈی اور گردونواح میں مسلم لیگ ن کا بڑا ووٹ بینک ہے ، میں نوازشریف کے نظریئے کیساتھ ہوں۔
اگر ٹکٹ ملا تو قمرالاسلام جیت کیلئے پرجوش ہیں اور بتایاکہ گزشتہ الیکشن میں انہوں نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں