فاروق بندیال 20 سال تک ن لیگ میں کیا کرتے تھے ؟ پی ٹی آئی کے الزام کے بعد خواجہ سعد رفیق میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک )خوشاب سے معرو ف سیاسی شخصیت فاروق بندیال کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تحریک انصاف میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا اور شبنم سے جنسی زیادتی کے جرم میں سزایافتہ ہونے کے بارے میں جب عمران خان کو معلوم ہواتو انہیں فوری پارٹی سے فارغ کر دیا گیا تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیاکہ فاروق بندیال 20 سال سے ن لیگ میں کیا کرتے تھے جس پر سعد رفیق میدان میں آ گئے ہیں اور انتہائی دبنگ جواب دے دیاہے ۔
سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے زندگی کی دھائیاں گزار دیں لیکن مسلم لیگ ن میں فاروق بندیال نامی شخص کو نہ دیکھا نہ ان کے بارے سنا ،جھوٹے عمران ! اپنی حماقتیں ، ہمارے گلے نہ ڈالو ،الزام کا ثبوت دو ورنہ معافی مانگو

اپنا تبصرہ بھیجیں