چین نے دشمن کے لڑاکا طیاروں کو گرانے کا ایسا طریقہ ایجاد کرلیا جو پہلے کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، جان کر مودی کے پسینے چھوٹ جائیں گے کیونکہ

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)اب تک تو میدان جنگ میں دشمن کے طیاروں کو مار گرانے کے لیے میزائل وغیرہ ہی استعمال کیے جاتے تھے لیکن اب چین نے اس کام کا ایسا طریقہ ایجاد کر لیا ہے جو کسی نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق چین کے سائنسدانوں نے ایک ایسی ’لیزر‘ بنا ڈالی ہے جو خاموشی کے ساتھ دشمن کے جہازوں کو مارگرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چینی کمپنی ’پولی ٹیکنالوجیز‘ کے سائنسدانوں کی بنائی گئی اس لیزر کو ’خاموش قاتل‘ (Silent Killer)کا نام دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ لیزر بغیر انسان کے چلنے والے ڈرون طیارے کے ذریعے جنگی جہاز کو 300میٹر کے فاصلے سے گرا سکتی ہے۔اس کے علاوہ یہ لیزر دشمن کی طرف سے کیے گئے برقی حملوں کو بھی جام کر سکتی ہے اور ہیکنگ کی کوشش کو بھی ناکام بنا سکتی ہے۔واضح رہے کہ کمپنی نے اپنی اس نئی ایجاد کو قازقستان میں رواں ہفتے ہونے والی فوجی نمائش میں پیش کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں