خواتین جب خواب میں اس چیزکواپنی گود میں دیکھ لیں تو انکے ساتھ کیا ہوسکتا ہے؟تعبیر جان کر ایک بار تو وہ دہل جائیں گی

لاہور (نظام الدولہ )میں ایک نجی ادارے میں اہم پوسٹ پر جاب کرتی ہوں ۔ عمر چھتیس سال ہوچکی ہے ،ابھی تک شادی نہیں کی۔ادارے میں اہم پوسٹ پر ہونے کی وجہ سے ذمہ داریاں ایسی رہی ہیں کہ زندگی مشین بن کر رہ گئی ہے اور مجھے اپنے بارے کچھ سوچنے یا فیصلہ کرنے کا موقع نہیں ملا،بیرون ملک سفر میں بھی رہتی ہوں۔میں نے کئی بار خواب میں چاند کو دیکھاہے۔ بچپن میں چاند سے کھیلتی رہی ہوں ۔جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے سات آٹھ سال پہلے دیکھا تھا کہ چاند میری گود میں اترنا چاہ رہا ہے لیکن اترا نہیں ۔اس پر مجھے کسی نے بتایا تھا کہ اس خواب کا مطلب تھا کہ رشتہ آتے آتے رہ گیا ۔اب میں نے خواب دیکھا ہے کہ چاند کو گرہن لگا ہوا ہے ۔اس کا کیا مطلب ہوسکتا ہے ۔آپ کی قیمتی رائے میرے لئے بڑی اہم ثابت ہوسکتی ہے ۔(نرجس ،کراچی)
تعبیر ۔آپ بچپن سے چاند کو خواب میں دیکھ رہی ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ آپ کو شروع سے ترقی کا شوق رہا ہے ۔آپ کے لئے رشتوں کی کوئی کمی نہیں رہی ہوگی لیکن آپ اسقدر پروفیشنل رہی ہیں کہ عمرکا قیمتی وقت گزر جانے کا احساس ہی نہیں رہا ۔اب جو خواب دیکھا ہے خدانخواستہ اسکی تعبیر آپ کی تنزلی اور دیگر مسائل کی جانب اشارہ کرتی ہے ۔انسان جتنا بھی اونچا اڑلے اسے زمین پر بھی اترنا پڑتا ہے ۔اب آپ خود اس بارے سوچیں کہ کیا ایسے امکانات ہوسکتے ہیں تو پھر لائحہ عمل بھی بنا لیں۔خواب کے برے اثرات سے بچنے کے لئے آپ تیسرا کلمہ کثرت سے پڑھا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں