مصباح الحق کس جماعت کی سپورٹ کررہے ہیں؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد بالآخر حقیقت سامنے آگئی، خود ہی اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے این اے 131 سے امیدوار کو سپورٹ کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔
نجی ٹی وی ”اب تک “ کی جانب سے ٹویٹر پر خبر شیئر کی گئی کہ ”کرکٹرمصباح الحق کااین اے131پرپی پی کےامیدوارعاصم محمودکی حمایت کااعلان“ جس پر سابق کھلاڑی خود میدان میں آ گئے اور جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” نجی ٹی وی اس طرح کی افواہیں پھیلانے پر شرم آنی چاہی ، یہ میڈیا ہاوس لیگل نوٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں