دولت پور: رائفل صاف کرنے کے دوران گولی چل گئی، بیٹی ہلاک

دولت پور: (سٹی نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع نوابشاہ میں باپ کے ہاتھوں بیٹی ہلاک ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع نوابشاہ کے نواحی علاقے دولت پور کے گاؤں خان محمد پریو میں والد پیرل پریو رائفل صاف کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی جس کے بعد 8 سالہ انجلی موقع پر ہلاک ہو گئی۔

بیٹی کی اچانک موت پر ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے، علی آباد پولیس نے بچی کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پوسٹ مارٹم کےلیے دولت پور رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں