کراچی میں ڈاکٹروں اور سرجنوں کے ٹیکس نہ دینے کا انکشاف

کراچی: ایف بی آر کے ماتحت اِن لینڈ ریونیوبراڈننگ آف ٹیکس بیس زون نے کراچی کے ڈاکٹرز اور سرجنزکے بڑے پیمانے پر ٹیکس نہ دینے کا انکشاف کیاہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن کے حامل قابل ٹیکس آمدنی کے باوجودبیشتر ڈاکٹرز اِنکم ٹیکس کی ادائیگیاں نہیں کررہے ہیں۔

براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کی جانب سے آغا خان اسپتال، ضیاء الدین اسپتال، انڈس اسپتال، اے اوکلینک، دارالصحت سمیت دیگرمختلف اسپتالوں کو نوٹس ارسال کردیے گئے ہیں جن میں ان اسپتالوں کی انتظامیہ سے ڈاکٹروں کی آمدن پر مبنی مختلف تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں