5 سالہ پابندی نے محمد عامر کے کیریئر کو بُری طرح متاثر کیا،مکی آرتھر

لاہور: ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ 5سالہ پابندی نے محمد عامر کے کیریئر کو بُری طرح متاثر کیا جب کہ مسابقتی کرکٹ نہ کھیلنے کے سبب پیسر کی فٹنس اور ردھم برقرار نہ رہا۔

بہرحال ان کے فیصلے کا احترام کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ یہ صرف جسمانی طور تھک جانے کی بات نہیں،اس ضمن میں پیسرکا ذہن اور بدن یکجا نہیں رہے تھے،امید ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ یکسوئی کے ساتھ کارکردگی دکھاتے ہوئے زیادہ پُرجوش انداز میں ٹیم کیلیے پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

آرتھر نے کہا کہ ہم محمد عامر پر کام کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کرتے رہے، یواے ای میں ان کو ٹیسٹ میچز کھلانے سے گریز کیا، جنوبی افریقہ میں بھی آرام دیا، کوشش یہی رہی اوے کنڈیشنز میں زیادہ آزمایا جائے، وہ ایک سال سے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑنے کی بات کررہے تھے اس بار حتمی فیصلہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں