واشنگٹن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلی جنس آپریشن کے دوران حمزہ بن لادن کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے جانشین حمزہ بن لادن کو ایک انٹیلی جنس آپریشن میں قتل کردیا گیا۔ امریکی حکام نے اس آپریشن کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ انہیں کب، کہاں اور کیسے ہلاک کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کو پکڑنے کیلیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان
WANTED. Up to $1 million for information on Hamza bin Laden, an emerging al-Qa'ida leader. Hamza is son of Usama bin Laden and has threatened attacks against the United States and allies. Relocation possible. Submit a tip, get paid. https://t.co/LtBVhsrwTc #RFJ pic.twitter.com/gmx5hkoSzQ
— Rewards for Justice (@Rewards4Justice) February 28, 2019
امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن اسلامی عسکریت پسند گروہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اپنے والد اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے اپنے پیروکاروں کو امریکہ اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کی دعوت دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسامہ بن لادن کے بیٹے کی نائن الیون حملہ آور کی بیٹی سے شادی
واضح رہے اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن میں 2 مئی 2011 کو قتل کردیا تھا۔