مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرے کرتے ہوئے فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں قابض افواج نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

بھارتی فوج نے اسی دوران تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں جعلی مقابلے میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ دوسری جانب ترال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بھارتی پولیس پر دستی بم کا حملہ کیا لیکن کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
بعدازاں قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں شام کے وقت محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔ ادھر سری نگر میں نامعلوم مسلح افراد نے آزادی پسند رہنما احمد بخش کے گھر پر قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں