مینگورہ:پاک فوج نے 10سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

سوات (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے جوانوں نے دس سالہ بچی کے اغواءکی کوشش ناکام بنا دی۔مینگورہ قمبربائی پاس پر تحصیل کبل کا رہائشی ملزم فضل احمد دس سالہ بچی لائبہ کے اغواءکی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران بچی چیخنے لگی اور قریب ہی کھڑے فوجی جوانوں نے اسے پکڑ لیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملزم بار بار بچی کو پیسے دینے کی بات کر رہا تھا اور اسے اپنے ساتھ لاہور لے جانا چاہ رہا تھا جبکہ بچی بار بار انکار کئے جا رہی تھی،پاک فوج کے جوانوں نے ملزم کر حراست میں لے کر رحیم آباد پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں