امیشا پاٹیل کو شب بسری کے لباس میں تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ آج کل سکرین پر تو نظر نہیں آتیں تاہم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی سرگرمیوں سے مداحوں کو مکمل طور پر آگاہ رکھتی ہیں۔ منگل کے روز بھی انہوں نے اپنے مداحوں کو صبح سویرے ہی اپنی روٹین سے آگاہ کرنے کیلئے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی لیکن اس کی وجہ سے ان پر تنقید کا طوفان امڈ آیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ امیشا پٹیل نے انسٹاگرام پرشوٹنگ کے دوران لی ہوئی اپنی ایک بولڈ تصویر شیئر کی جو ان کے بہت سارے مداحوں کو ذرا بھی نہیں بھائی۔ امیشا پاٹیل نے شب بسری کے لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک شوٹنگ میں مصروف ہیں جو صبح 7 بجے شروع ہوگی لیکن انہیں اس کیلئے 5 بجے ہی جاگنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ان کی آنکھوں میں ابھی بھی نیند ہے، کوئی ہے جو انہیں کافی پلا دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں