ماضی کی حسین اداکارہ سشمیتا سین اب کیسی نظر آتی ہیں؟ تازہ تصاویر نے کھلبلی مچا دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین ماضی میں اپنی خوبصورت کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرتی رہی ہیں اور آج بھی بہت سے لوگوں کے دلوں میں دھڑکتی ہیں۔

مگر ان کی میک اپ کے بغیر سامنے آنے والی تازہ ترین تصاویر نے مداحوں کو حیران پریشان کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک کھلبلی سی مچ گئی ہے۔ کائنات کی حسین ترین خاتون کا خطاب حاصل کرنےوالی سشمیتا سین خوبصورتی کے علاوہ اپنی سلجھی ہوئی طبیعت اورنرم گفتگو کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔
سشمیتا فلموں میں تو کم لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اوراکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اور لوگ 41 سال کی عمر میں بھی جب ان کی تصاویر دیکھتے ہیں تو حیران ہو جاتے ہیں کہ آخر وہ اب تک اتنی خوبرو کیسے ہیں؟ تاہم حال ہی میں جاری ہونے والی تصاویر نے ثابت کردیا کہ سشمیتا کی خوبصورتی قدرتی نہیں بلکہ میک اپ کا کمال ہے۔

سشمیتا سین کی ائیر پورٹ پر لی گئیں تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو ان کے مداحوں کے دل ”چکنا چور“ ہو گئے۔ سرخ رنگ کا کوٹ پہنے اور آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے سشمیتا سین کو پہلی نظر میں پہچاننا ہی مشکل ہو گیا اور کے خوبصورت چہرے پر چھائی جھریاں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان کی تازہ تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس دنیا میں کوئی بھی چیز باقی نہیں رہتی اور سشمیتا سین کی ”جوانی“ بھی رخصت ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں