لاہور:پنجاب حکومت نے مختلف سرکاری محکمہ جات کا آئی ٹی سسٹم ہیک کرنے کی بھارتی گھناؤنی سازش ناکام بنا دی

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے مختلف سرکاری محکمہ جات کا آئی ٹی سسٹم ہیک کرنے کی بھارتی گھناؤنی سازش ناکام بنا دی ہے اور اس سلسلے میں تمام صوبائی محکمہ جات کو سرکلر کے ذریعے متنبہ کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے بھارتی سازش کے بارے میں الرٹ رہیں اور بھارت کی اس حوالے سے ہر کوششیں کو ناکام بنا دیں ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پنجاب حکومت کے آئی ٹی نظام کو ہیک کرنے کیلئے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جسے ہیٹنگ اوور کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبائی محکمہ جات کو سپیشل سیکورٹی ایڈوائزری کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں