حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے ملکی تاریخ کا فحش ترین گانا بنا ڈالا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی فلم سٹار شان شاہد نے حال ہی میں فلم ”ارتھ“ ریلیز کی جس پر وہ بہت عرصے سے کام کر رہے تھے۔ فلم ریلیز ہوئی تو شان شاہد، حمائمہ ملک، مہیب مرزا اور یاسر حسین مرکزی کرداروں میں نظر آئے لیکن یہ فلم لوگوں کو متاثر کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

ایک جانب لوگوں نے اس فلم کو زیادہ پسند نہیں کیا تو دوسری جانب اس فلم کے ’فحش‘ گانے ”ہونے دو“ کی ویڈیو نے پاکستانیوں کو غضبناک کر دیا ۔ حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے ملکی تاریخ کے تمام شرمناک ریکارڈ توڑ ڈالے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی غصے سے لال پیلے ہو گئے۔
اس گانے میں حمائمہ ملک اور مہیب مرزا نے انتہائی فحش مناظر فلمائے جس کے باعث پاکستانیوں نے اسے خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے خوب ’لتے‘ لئے جا رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو۔۔۔

عام طور پر فحش مناظر والی کوئی بھی فلم خوب تنازعات کا شکار ہوتی ہے اور اس وجہ سے اچھی خاصی کمائی بھی کر لیتی ہے۔ لیکن ”ارتھ“ اس کوشش کے باوجود ”زمین“ سے جا لگی اور فحش گانا لوگوں کے غضب کا شکار ہو گیا ۔ صارفین کس قدر غصے میں مبتلا ہیں? اس کا اندازہ آپ نیچے دئیے گئے کمنٹس سے بخوبی لگا سکتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ” اوہ میرے خدا۔۔۔ مہیب مرزا نے مجھے بہت مایوس کیا ہے“

ایک اور صارف نے لکھا ”یہ کیا بکواس ہے، کیا میں نے ابھی ’شیڈ آف گرے‘ دیکھی ہے؟ !؟! یہ پاکستان نہیں ہے، یہ ہم نہیں ہیں۔ خدا کے واسطے اس فلم کو پاک سرزمین کیساتھ جوڑ کر پاکستان کو بدنام مت کرو۔ شدید قابل نفرت ہے“

ایک صارف نے ’ارتھ‘ کو بدترین فلموں میں سے ایک قرار دیا اور لکھا ”یہ بدترین فلموں میں سے ایک ہے۔ پریشان کن بات یہ ہے کہ اس فلم کو دیکھ کر دماغ کو اس قدر شدید نقصان پہنچا کہ سینما سے باہر آنے کے بعد کچھ سوچنے کے قابل بھی نہ تھا“

اپنا تبصرہ بھیجیں