جنرل باجوہ اور راحیل شریف نے آصف زرداری کو نظر انداز کردیا، جنرل خالد شمیم وائیں کے جنازہ پر مصافحہ تک نہیں کیا

اسلام آباد، لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ کے موقع پر تمام حاضر سروس اعلیٰ فوجی افسروں کی طرف سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف، چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور بہت سے دوسرے حاضر سروس اور ریٹائرڈ جرنیل موجود تھے مگر کوئی حاضر سروس جرنیل آصف زرداری کے قریب گیا اور نہ ان سے مصافحہ کیا جبکہ مسٹر زرداری اگلی صف میں جنرل باوجوہ اور راحیل شریف سے محض تین اچار افراد کے فاصلے پر تھے تاہم بعض ریٹائرڈ فوجیوں نے ان کے ساتھ سلام دعا کی۔

آصف زرداری نے بعض ایسے صحافیوں کے ذریعے فوج سے مصافحہ کرنے کی کوشش کی جو فوج کے قریب سمجھے جاتے ہیں تاہم انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس کا اظہار جنازے کے موقع پر جرنیلوں کی طرف سے انہیں نظر انداز کرنے سے ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں