لاہور (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو بیوقوفوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد دینے، مزید امداد روکنے، پاکستان پر جھوٹ اور دھوکہ دینے اور دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے الزامات کے بعد پاکستان بھر میں ٹرمپ کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستانیوں کے غضب کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں اس وقت #DonaldTrump کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اب تک لاکھوں ٹویٹس کی جا چکی ہیں جن میں پاکستانیوں کی جانب سے مختلف انداز میں ٹرمپ کو جواب دیا جا رہا ہے۔
ایسے میں ایک ٹوئٹر صارف نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی پرانی ویڈیو نکال کر شیئر کر دی جس میں وہ ٹرمپ کو ”چوڑا“ کہتے نظر آتے ہیں۔ جیسے ہی یہ ویڈیو منظرعام پر آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور کئی لوگوں نے پاکستان کی جانب سے ”بہترین“ جواب بھی قرار دیا۔
اس ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی کو اپنے مخصوص انداز اور لہجے میں یہ فرما رہے ہیں کہ ” ٹرمپ کون ہوتا ہے چوڑا۔۔۔ پاکستان کے اندر حملہ کرنا چاہتے ہے چوڑے۔۔۔؟“
وزیر خارجہ علامہ خادم رضوی کا امریکی صدر ٹرمپ کو دھمکیوں پر منہ توڑ جواب#DonaldTrump #StopAmericanSupplies pic.twitter.com/v2CmgMHHwI
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) January 1, 2018
اس کے بعد صارفین نے اس پر کیسے کیسے تبصرے کئے؟ یہ دیکھ کر آپ ہنسی سے لوٹ پوٹ تو ہوں گے ہی مگر یہ کہنے پر بھی مجبور ہو جائیں گے کہ واقعی اس موقع پر اس ویڈیو سے اچھی چیز اور کوئی نہیں ہے۔
ایک صارف مہوش فخر نے لکھا ”ڈونلڈ ٹرمپ کو ’چوڑا‘ کا مطلب ہی نہیں پتہ ہو گا مگر یہ نام پر اس پر سب سے زیادہ جچتا ہے“
@realDonaldTrump don’t even know the meaning of Chorah but this name suits him best 🤣😂
— Mahwish Fakhar (@mahwishfakhar_) January 1, 2018
محمد عمران اعظم نے لکھا ”ہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔ اخیر ہو گئی“
Hahaha akheer hobgae
— محمد عمران اعظم (@imranazamshaikh) January 1, 2018
ممتاز نے لکھا ”دیکھو دیکھو کون آیا۔۔۔؟ اور پھر ایک تصویر شیئر کر دی“
Dekho Dekho kon aya
Al Hajj ……Baba e Pen di Siri😅😅😅😅😅😅😅😅😅😅 pic.twitter.com/hCIAfVGrxa
— Mumtaz (@Mumtaz242) January 1, 2018
الطاف مہر کا کہنا تھا ”چلو کوئی مائی کا لعل وزیر پورے ملک میں اتنی ہمت والا نہیں تو کم از کم خادم حسین رضوی ہی سہی“
چلو کوئی مائی کا لال وزیر پورے ملک میں اتنی ہمت والا نہیں تو کم از کم یہ بابا ہی سہی
— TufFy (@altafmahr) January 1, 2018
شیخ محمد حنان رضا نے علامہ خادم حسین کا مشہور جملہ لکھا ”او امریکی تیری پین دی سری!!۔۔۔ علامہ خادم حسین رضوی کاٹرمپ کو ٹیلی فون“
او کنجرا او دلیا او سورا او امریکی
تیری پین دی سری !!
مولوی خادم کا ٹرمپ کو فون😜— Shaikh Muhammad Hannan Raza (@SMHannanRaza) January 1, 2018
اسامہ حسن نے لکھا ”کم از کم یہ دم دبا کر ملک سے بھاگیں گے نہیں، سیالکوٹ والا وزیر خارجہ تو پہلی فلائٹ سے باہر بھاگے گا جو امریکیوں کو یقین دہانی کرا رہا تھا کہ وہ تحریک انصاف والوں کی نسبت زیادہ سیکولر اور لبرل ہے“
کم از کم یہ والا وزیر خارجہ دم دبا کر ملک سے بھاگے گا نہیں، سیالکوٹ والا نقلی وزیر خارجہ تو پہلی فلائٹ سے باہر بھاگے گا جو امریکیوں کو یقین دہانی کرا رہا تھا کہ وہ زیادہ سیکولر اور لبرل ہے بنسبت تحریک انصاف والوں سے
— Osama HT (@InsafianTiger7) January 1, 2018