وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں لیکن ملک بھر میں مبینہ این آر او کی باز گشت ابھی بھی جاری ہے ۔تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان مسلسل کہہ رہے ہیں کہ اگر سعودی عرب میں کوئی این آر او ہوا تو قوم سڑکوں پر آجائے گی ۔
لاہورمیں کڈنی سنٹر کے دورے شہباز شریف نے میڈ یا ٹاک کی ،اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ ”کیا کوئی این آر او ہوا ہے ؟“اس پر شہباز شریف نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا اور صرف اتنا ہی کہا کہ ”کوئی خدا کا خوف کریں “۔اس کے بعد ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے لیے سعودی عرب نے خصوصی طیارہ کس حیثیت میں بھجوایا ،اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے کچھ لوگوں نے کہا کہ خصوصی طیارے پر گیا ،بعض نے کہا نجی طیارہ تھا ،مجھے جہاز کی بحث میں کیوں ڈالتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں