لاہور (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ملاقات کی ہے جس کے بعد وہ روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ میں موجود ہیں.
مریم نواز نے سابق وزیر اعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ،مریم نواز کا کہناہے کہ نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔
MNS in Madina Munawara for haazri after his meeting with HRH CP Prince Mohammad bin Salman. He would return to Pak tonight after Umrah IA. pic.twitter.com/mO09TvDQtr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 2, 2018