سعودی عرب میں پہاڑ سے گاڑی گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے

جازان(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں پہاڑ سے گاڑی گرنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جازان ریجن میں فیفا پہاڑ کی سطح مرتفع سے گاڑی پھسلنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ سعودی حکام کے مطابق پہاڑ کی چوٹی سے اترتے ہوئے گاڑی پھسل کر کھڈے میں میں جاگری تھی ،پہاڑ کا راستہ بھی انتہائی پرخطر ہے۔ ڈرائیوروں کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں