لاہور: (سٹی نیوز ) اداکار ہمایوں سعید نے سال 2020 کا آغاز اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے کیا۔
ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے فالوورز کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی
Always wished to begin new year at this most sacred place & Alhamdulillah my wish came true this year. Welcoming 2020 with prayers for all of u & our beloved Pakistan. May Allah bless us with His infinite mercy and fill the next year with prosperity, love & peace. Happy new year! pic.twitter.com/EhRRBS3q7b
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) December 31, 2019
ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ نئے سال کا آغاز دنیا کی سب سے مقدس جگہ سے کریں۔ سال 2019 کو الوداع کہتے ہوئے 2020 کو خوش آمدید، آپ سب کیلئے اور پاکستان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات، ہمایوں سعید نے امید ظاہر کی کہ نیا سال ہم میں سے ہر ایک کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔