ثناءمیر اب تک 99 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکی ہیں اور آئندہ میچ میں وہ اپنی سینچری پوری کر لیں گی

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم اس وقت دورہ پاکستان پر ہے اور انہوں نے تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 سے شکست دے کر جیت لی ہے ۔

سیریز میں شکست کے باوجود بھی پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور کھلاڑی ثناءمیر انتہائی اہم ترین اعزاز حاصل کرنے جارہی ہیں ۔ ثناءمیر اب تک 99 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکی ہیں اور آئندہ میچ میں وہ اپنی سینچری پوری کر لیں گی ۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی اتوار کے روز کھیلا جائے گا اور جیسے ہی ثناءمیر میدان میں قدم رکھیں گی وہ ایشیا کی 100 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن جائیں گی ۔

ثناءمیر کی عمر 33 سال ہے اور وہ 2005 سے قومی ٹیم میں کھیل رہی ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی آئی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں