نوازشریف کو این آر او دیدیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی کے انتہائی اہم رہنما نے دعویٰ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر چوہدری منظور نے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو حالیہ کیسز میں این آر او دے دیدیا گیا ہے ۔

پیپلز پارٹی رہنما چوہدری منظور کا کہناہے کہ نوازشریف کو وہ مل گیا ہے جس کا وہ انتظار کر رہے تھے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں یہ معلومات اہم حکام سے مل گئی ہیں ، نوازشریف فروری میں ہی ملک سے نکل جائیں گے ۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کو این آر او کے نام پر کوئی بھی ہائی جیک نہیں کر سکتا ہے ،سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ این آر او نہیں ہونے دیں گی۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان انہیں این آر او دے کر کس طرح اپنے وژن سے پیچھے ہٹ جائیں ، یہ نہیں ہو سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں