لاہور(سٹی نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے منشا بم کی قبضہ اور بھتہ کیس میں درخواست ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں منشا بم کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن درج قبضہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی،جج عبدالقیوم نے قبضہ اور بھتہ کے کیس میں منشا بم کی درخوست ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے ملزم منشا بم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے منشا بم کیخلاف جو ہرٹاﺅن تھانے میں پلاٹ پر قبضہ اور بھتہ مانگنے پر مقدمہ درج ہے۔