گاڑیاں بنانے والی 2ایسی کمپنیوں نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا کہ ہنڈا اور سوزوکی کی عقل ٹھکانے آجائے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چین کی دو نئی آٹو مینو فیکچرر کمپنیوں نے پاکستان آنے کی درخواست کردی ۔پاکستان نے 2016میں نئی آٹو پالیسی متعارف کرائی تھی ،اس پالیسی کے تحت پاکستان آنے کے لیے غور کرنے والی مینو فیکچررکمپنیوں کو کم ٹیکس سمیت بہت سی مراعات دینے کی پیشکش کی گئی تھی ۔
پاکستانی حکومت کی اس پالیسی کو دیکھتے ہی دیکھتے بہت کامیابی ملی اور رینالٹ ،نسان،کیا،واکس ویگن اور ہنڈائی سمیت دیگر بڑی مینو فیکچرر کمپنیوں نے پاکستان میں پلانٹس لگانے کے لیے دلچسپی ظاہر کی ۔رینالٹ ،کیا اور ہنڈائی نے کراچی اور فیصل آباد میں اسمبلی پلانٹس پہلے ہی قائم کر لیے ہیں ۔اب پاکستانیوں کے لیے ایک اور اچھی خبر آئی ہے کیونکہ چین کی دو اور مینو فیکچرر کمپنیوں نے مقامی مارکیٹ آنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔یہ دونوں کمپنیاں چین کی ہیں جو لیفان موٹرز اور بیجنگ آٹو موبائل ورکس کے نام سے کام کر رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں