ناردرن بائی پاس کے قریب دہشتگردوں کا رینجرز کی چوکی پر حملہ ، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب دہشتگردوں نے رینجرز کی چوکی پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑ ا لیا جس میں دو رینجرز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ دھماکہ حب چوکی کے قریب ہواہے ، دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ دھماکہ سنیپ چیکنگ کے دوران ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں