این اے125:مریم نواز نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے125 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ۔
لاہور کے حلقہ این اے125 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے مریم نواز کے وکیل نے درخواست آر اوکوجمع کرادی ہے۔درخواست میں مریم نوازکی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 125 سے الیکشن نہیں لڑناچاہتی لہذا بیلٹ پیپرپرمیرانام اورنشان شائع نہ کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں