لاہور(ویب ڈیسک )عام انتخابا ت 2018کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی مختلف جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔اسی سلسلہ میں پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقے این اے 136سے مسلم لیگ (ن ) کوبڑا جھٹکا دے دیا ہے۔سابق لیگی ایم پی اے چودھری گلزار نے حلقہ این اے 136سے پی ٹی آئی امیدوار ملک اسد کی حمایت کا اعلان کا کردیا۔اس موقع پر چودھری گلزار کا کہنا تھا کہ میں عا م انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک اسد کی حمایت کروں گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوارملک اسد کی حمایت کے لئےسابق لیگی ایم پی اے چودھری گلزار کو 24مزید ایم این ایز اور ایم پی ایز کی حمایت بھی حاصل ہے ۔
Load/Hide Comments