نوازشریف کو نااہل قراردلانے میں کامیابی ملنے کے بعد عمران خان پر عائشہ گلالئی نے بجلیاں گرادیں

اسلام آباد(سٹی نیوز) نوازشریف کو نااہل قراردلانے میں کامیابی ملنے کے بعد عمران خان پر عائشہ گلالئی نے بجلیاں گرادیں لیکن عمران خان پاکپتن پہنچ گئے جہاں دربار بابا فرید گنج شکر پر حاضری دی اور اس کے بعد اپنے پیراور پارٹی رہنماء خاور مانیکا کے گھر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پاکپتن کے دورے کے موقع پر دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، یہ حاضری بطور اظہار تشکردی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عمران خان نے منت مانی تھی یا اپنی پیرنی کے کہنے پر اچانک پروگرام بنا۔
دربار پر حاضری کے موقع پر خاورمانیکا کا صاحبزادے نے میڈیا نمائندوں سے بدتمیزی کی اوراْنہیں ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش بھی کی تاہم دربار پر حاضری کے بعد عمران خان پارٹی رہنماء خاور مانیکا کے گھر چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں