گزشتہ روز عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف چھوڑ تے ہوئے عمران خان کے کردار کے حوالے سے شدید الزامات لگائے تھے اور کہا تھا کہ وہ اپنے فون سے خاتون رہنماؤں کو غلط میسجز کرتے ہیں

اسلام آباد (سٹی نیوز )تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والی خاتون رہنما عائشہ گلا لئی اور عمران خان کے درمیان تلخی دبئی فنڈ ریزنگ کا حساب مانگنے پر ہوئی۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عائشہ گلا لئی سے تحریک انصاف کی دبئی فنڈریزنگ کا حساب مانگا تو وہ ناراض ہو گئیں ،عائشہ گلا لئی گزشتہ سال سے تحریک انصاف کے لیے فنڈ ریزنگ کر رہی تھیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی نے ٹکٹ کا مطالبہ کیا تو انہیں واضح کیا کہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلا لئی 4سال میں صرف 47دن اسمبلی میں آئیں ،تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ عائشہ گلا لئی کی پارلیمانی کارروائی سے بھی خوش نہیں تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عائشہ گلا لئی نے تحریک انصاف چھوڑ تے ہوئے عمران خان کے کردار کے حوالے سے شدید الزامات لگائے تھے اور کہا تھا کہ وہ اپنے فون سے خاتون رہنماؤں کو غلط میسجز کرتے ہیں اور تحریک انصاف میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے۔اس کے بعد سے اب تک الزامات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ایک طرف تحریک انصاف کے رہنما عائشہ گلا لئی پر طرح طرح کے الزامات لگا رہے ہیں تو دوسری جانب دیگر سیاسی جماعتیں بھی عمران خان سے جواب طلب کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں