لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 میں جنوبی افریقہ کے ایسے جارح مزاج کھلاڑی نے شرکت کا عندیہ دے دیا کہ پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھےں گے۔
جنوبی افریقہ کے کرکٹراے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ کا سیزن4کھیلنے کے لئے آمدگی کااظہارکر دیا ہے ،اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل 4 کے دوران ایکشن میں نظرآئیں گے،جنوبی افریقہ کے جارح مزاج کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز پاکستان سپر لیگ کے سیز ن4 میں 7 میچز کے لئے دستیاب ہوں گے ۔
یاد رہے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان کے شاہد خان آفریدی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ20 سال بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں توڑاجس میں انہوں نے 31 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔
Load/Hide Comments