ورلڈ ڈارٹنگ چیمپئن شپ: مائیکل وین گروئن ٹائٹل جیتنے میں سرخرو

لندن: (سٹی نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن میں اسکاٹ لینڈ کے پیٹر رائٹ نے ورلڈ ڈارٹنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں حریف مائیکل وین گروئن Michael van Gerwen کو ہرا کر 6 سال بعد شکست کا بدلہ لے لیا، زبردست نشانہ بازی نے تماشائیوں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیگزینڈرا پیلس میں ڈارٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ کا پہلا مقابلہ ہوا، فائنل میں روایتی حریف پیٹر رائٹ Peter Wright اور دفاعی چیمپئن مائیکل وین گروئنMichael van Gerwen آمنے سامنے آئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق چھوٹے سیٹ کا بڑا مقابلہ ہوا، نشانہ بازی اور پوائنٹ سکورنگ نے ماحول گرمایا، انچاس سالہ اسکاٹش ڈارٹ سٹار اسی حریف سے 2014 کا فائنل ہارے تھے، نئے سال کے فاتحانہ آغاز کو یادگار بنا لیا۔

گیارہ میں سے دس فائنل ہارنے والے پیٹر رائٹ Peter Wright کے لیے سال دوہزار بیس مبارک ثابت ہوا، پہلی بڑی کامیابی اپنے نام کر لی۔

وِنر ٹرافی کو دیکھ کر تماشائی ہی نہیں خود فاتح عالم بننے والے ڈارٹر پرجوش نظر آئے اور خوب خوشی منائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں