اہرام مصرپر چڑھنے والی امریکی ماڈل کینسی کی گرفتاری و رہائی

قاہرہ: (سٹی نیوز) روسی نژاد امریکی ماڈل 23 سالہ کینسی ولانسکی کو مصر میں تاریخی اہرام مصر کی چوٹی پر چڑھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اہرام مصر کی چوٹیوں پر بغیر اجازت چڑھنا غیر قانونی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کینسی ولانسکی سال نو کے موقع پر اہرام مصر کے تاریخی مقام پر ساتھیوں سمیت پہنچیں اور بغیر اجازت چوٹی پر چڑھ گئیں ،جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

مصری حکام نے کینسی ولانسکی کو ایک دن جیل کی کوٹھڑی میں رکھا تاہم بعد ازاں گزشتہ روز جرمانہ ادا کرنے پر رہا کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں