جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی، امریکا کو نتائج بھگتنا ہوں گے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران: (سٹی نیوز) بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکہ نے بغداد ائیرپورٹ پر گزشتہ شب راکٹ حملہ کیا جس میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہو گئے۔ ردعمل میں ایران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ خطے میں سنگین صورتحال کے سبب ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔ واضح رہے امریکی حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں