نوشہروفیروز:ہیلمٹ استعمال کرو زندگی بچاؤ مہم کے سلسلے میں روڈ سیفٹی واک اور ریلی

موٹروے پولیس نوشہروفیروز اور جمائت اصلاح المسلمین کی جانب سے آج بھریا سٹی میں ایک روڈ سیفٹی واک اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی اسداللہ ابڑو ایڈمن آفیسر عبدالرشید سھتو کے علاوہ جمائت اصلاح المسلمین کے صوبائی صدر حافظ سعید ڈاکٹر وجیہ الدین محمد امین شہریوں درگاہ اللہ آباد کے مرید میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے شرکاء کو ہیلمٹ کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کے موٹروے پولیس کے آئی جی اے ڈی خواجہ ڈی آئی جی محمد سلیم اور سیکٹر کمانڈر سجاد حسین بھٹی کی جانب سے خاص احکامات ہیں کہ روڈ پر ہر موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ہیلمٹ حادثے کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتی ہے اور یہ ایک ہمارا قومی فریضہ بہی ہے کہ ہم قانون پر عملدرآمد کریں, جب بھی روڈ پر سفر کریں سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں اوور سپیڈ اور غلط اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں