وہاڑی: پٹرولنگ پوسٹس کی ڈیلی بنیاد پر چیکنگ ہو رہی ہے مؤثر گشت کی بدولت سفر کو محفوظ بنانے کی کوشش کرتے ہیں ، ڈی ایس پی پیٹرولنگ نمرین منیر

وہاڑی( آصف اعوان سے)وہاڑی پٹرولنگ پوسٹس کی ڈیلی بنیاد پر چیکنگ ہو رہی ہے مؤثر گشت کی بدولت سفر کو محفوظ بنانے میں مدد ملی عوام اپنی گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن کروا کر چالان و دیگرسفری مشکلات سے بچیں ڈی ایس پی پیٹرولنگ نمرین منیر تفصیل کے مطابق
گذشتہ دنوں ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع وہاڑی نمرین منیرکی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پولیس ضلع وہاڑی کے آفیسرزکی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کے لیے تمام پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹس پر01روزہ ریفریشر کورس متعلق ماؤنٹ،ڈسماؤنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں تما م آفیسرز نے بھرپور شرکت کی کورس کے دوران آفیسرز کو دوران پٹرولنگ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے لیکچرز دیئے گئے اور عملی مشقیں بھی کروائی گئیں جس میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں فوری اورموثر ایکشن لینے پر خصوصی توجہ دی گئیڈی ایس پی پٹرولنگ نمرین منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ ملازمان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے باقاعدگی سے ریفریشرکورسز کا انعقاد کروایا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اورپی ایچ پی ضلع وہاڑی کے آفیسرز بہتر طریقہ سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع وہاڑی پیٹرولنگ پوسٹس کی ڈیلی بنیاد پر چیکنگ ہو رہی ہے مؤثر گشت کی بدولت سفر کو محفوظ بنانے میں مدد ملی عوام اپنی گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن کروا کر چالان و دیگرسفری مشکلات سے بچیں
ڈی ایس پی پٹرولنگ نمرین منیر نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس ایک عوام دوست پولیس ہے ہمارے افسران اور جوان شہرویوں سے انتہائی عزت سے پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں اور دن بدن عوام کا اعتماد پولیس پر بڑھ رہا ہے جس کی بدولت کرائم کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں