چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر اوپنر فخر زمان کو 20لاکھ کا چیک دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک ) بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے نواسے کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر اوپنر فخر زمان کو 20لاکھ کا چیک دیا گیا۔
فخر زمان کے اعزاز میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے نواسے بلال ملک نے ایک شاندار تقریب منعقد کی جس میں پاکستانی اوپنر کو 20لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔
اس موقع پر فخر زمان کاکہناتھا کہ بھارت کے ساتھ فائنل سے پہلے ٹیم میں ایک نیا جذبہ پیداہواتھا،قوم کی امیدیں دیکھ کر یہ احساس ابھرا کہ کچھ کر دکھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، جتنا پیاراورعزت ملی کبھی ا یسا سوچا بھی نہیں تھا۔ مستقبل میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا۔
فخر زمان نے کہاکہ ان کے ذہن میں تھاکہ سکواڈ کا حصہ بنے تو قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں